12 مارچ 2014 - 20:30
دھشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی سب سے متحد ہونے کی اپیل

اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ سیکریٹری مرتضی سرمدی نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کی بیخ کنی کے لئے متحد ہوجائيں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ سیکریٹری مرتضی سرمدی نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کی بیخ کنی کے لئے متحد ہوجائيں۔ مرتضی سرمدی نے، جو عراق میں انسداد دہشتگردی کانفرنس میں شرکت کرنے بغداد گئے ہیں، عراقی وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات میں دہشتگردی کے مسئلے پر کانفرنس کرانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے مقابلے میں ملت و حکومت عراق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے اس کانفرنس میں ایران کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے، عالمی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور بغداد، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ۔ ایران کے سیکریٹری خارجہ مرتضی سرمدی نے عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے شام و عراق اور علاقے کے دیگر ملکوں میں دہشتگردوں کے انسانیت سوز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انسانیت سوز کاروائيوں میں لاکھوں بے گناہ افراد مارے گئے ہیں اور دیگر ملکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاکے تمام ملکوں کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲